کالج دوراہا میں شادی شدہ خاتون سمیت دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:34

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مانسہرہ کے علاقہ کالج دوراہا میں شادی شدہ خاتون سمیت دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا، سٹی پولیس نے دوشیزہ سمیت خاتون کے اغواء کا مقدرہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ تھانہ سٹی کے نواحی علاقہ کالج دوراہا کے رہائشی عمران نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی مسماة (ن) بی بی جو چار بچوں کی ماں ہے، کو محمد حلیم، محمد نعیم پسران فاروق نے دیگر ایک خاتون کی مدد سے اغواء کر لیا ہے۔

اسی طرح ولی محمد نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی (ن) بی بی کو ناصر، قدیر اور مسماة (گ) بی بی نے اغواء کر لیا ہے جس پر سٹی پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں