مانسہرہ میں 9 ماہ کے دوران 25 افراد قتل ہوئے، ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل سمیت مغویان کو برآمد کیا، ایس پی انوسٹی گیشن

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:52

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد سلیمان خان نے کہا ہے کہ سال رواں کے پہلے 9 ماہ میں مانسہرہ میں 25 افراد قتل ہوئے، 45 خواتین کو اغواء کیا گیا، پولیس نے 99 فیصد کارکردگی دکھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلہ قتل سمیت مغویان کو برآمد کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش کو جدید سہولیات سمیت خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ سے قابل اور فرض شناس اہلکاروں کو تفتیش پر مامور کیا جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 قتل کے مقدمات میں اندھے قاتلوں کا سراغ لگا کر 20 کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، اغواء کے مقدمات میں مغویان کو دیگر کئی علاقوں سے برآمد کیا، چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتاری کے بعد ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں