بالاکوٹ موضع جگن سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 13:51

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالاکوٹ کے موضع جگن سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کے موضع جگن سے شادی شدہ خاتون مسماة (ع) کو گھر کے قریب سے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، خاتون کے سسر کی رپورٹ پر تھانہ بالاکوٹ میں نامزد چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چند ہی گھنٹوں میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں حبیب الرحمٰن ولد کالو سکہ بولی بالاکوٹ اور بشیر ولد بگا نامی سکنہ ریڑھ مانسہرہ شامل ہیں۔ گرفتار دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ملزمان کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا جبکہ اغواء کی کئی شادی شدہ خاتون کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد (آج) بدھ کو مزید ریمانڈ کیلئے ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں