اوگی کے علاقہ کروڑی میں ایک شخص بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 12 نومبر 2018 16:39

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) اوگی کے علاقہ کروڑی میں ایک شخص بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگی کی یونین کونسل کروڑی کا رہائشی شخص خان بہادر گذشتہ روز گھر میں پانی کی موٹر لگا رہا تھا کہ اچانک ننگی تاروں سے اسے بجلی کا زوردار جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کروڑی کے مشہور تاجر نیاز امیر کے بڑے بھائی جبکہ انور زیب کے والد محترم تھے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں