ٹریفک پولیس کی نااہلی کی بدولت مانسہرہ شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا

منگل 13 نومبر 2018 15:26

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ٹریفک پولیس کی نااہلی کی بدولت مانسہرہ شہر کا ٹریفک نظام بہتر نہیں ہو سکا، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، جگہ جگہ غیر قانونی اڈوں کی بھرمار سے پیدل چلنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے مانسہرہ، شنکیاری، بفہ خورد خواجگان میں بازار چوک اور خاکی بھیرکنڈ میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

شنکیاری مین روڈ پر غیر قانونی اڈے قائم کئے ہوئے ہیں اور مین روڈ پر گاڑی والوں سے غنڈا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ اسی طرح شنکیاری بجنہ چوک میں غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے ٹریفک ہر وقت گھنٹوں جام رہتی ہے، منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے سڑکیں اور چوک غیر قانونی اڈوں کے مالکان سے واگذار کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں