سیکرٹری آر ٹی اے مانسہرہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام

بدھ 14 نومبر 2018 15:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سیکرٹری آر ٹی اے مانسہرہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ سیکرٹری کے نمائندے نے تالے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو ڈرائیوروں کا من مانتا ہے وہ مسافروں سے وصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے مانسہرہ کا کام صرف کرایہ نامہ جاری کرنے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، کرایہ نامہ پر عمل درآمد کس کا کام ہے اور اسے نافذ کون کروائے گا یہ ایک سوالیہ نشان ہے، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان جھگڑے روز کا معمول بن چکا ہے اور ٹریفک پولیس اس وقت تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سمیت سیکرٹری آر ٹی اے سے فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں