اے سی اوگی نے دھڑہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی 7 کنال اراضی واگذار کر کے محکمہ کے حوالہ کر دی

بدھ 14 نومبر 2018 15:50

اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) اے سی شبیر احمد آکاش نے اوگی کے علاقہ دھڑہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی 7 کنال اراضی واگذار کر کے محکمہ کے حوالہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گائوں دھڑہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ اوگی کے 7 کنال 10 مرلہ اراضی پر کیسز چل رہے تھے اور زمین پر قبضہ کسی اور کا تھا۔

(جاری ہے)

اے سی اوگی شبیر احمد آکاش نے تحصیلدار مبارک خان، سب انجینئر پبلک ہیلتھ عطاء محمد خان اور دیگر محکمہ مال اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر ٹریکٹر چلا کر 7 کنال اراضی کا قبضہ واگذار کرا لیا اور اس زمین کو محکمہ کے حوالہ کر دیا۔

اے سی اوگی کے مطابق 10 مرلہ اراضی جہاں پر دیوار ہے وہ ہٹانے کیلئے پندرہ یوم کی مہلت دیدی گئی، اگر اس دوران پختہ دیوار کو نہ ہٹایا گیا تو انتظامیہ دیوار کو ختم کر کے اسے بھی واگذار کرائے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں