اے سی اوگی نے سیرت کانفرنس سے متعلق علماء کرام کو اپنے مقالہ جات 25 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی

پیر 19 نومبر 2018 16:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) اے سی اوگی نے سیرت کانفرنس سے متعلق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو اپنے مقالہ جات 25 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ یکم دسمبر کو اوگی میں منعقد ہونے والی سیرت النبیؐ کے حوالہ سے لکھے گئے علماء کرام کے مقالہ جات کو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے سی اوگی شبیر احمد آکاش کی اس کاوش کا تمام علماء کرام نے زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ اس سلسلہ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں اے سی شبیر احمد آکاش نے کہا کہ رویع الاول حضور اکرمؐ کی ولادت بسعادت کا مہینہ ہے، حضورؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے اور عشق رسولؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگی اسوہ حسنہ کے مطابق بسر کریں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں