مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمن کی غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈوں کے خلاف کارروائی

منگل 11 دسمبر 2018 14:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) مانسہرہ میںاسسٹنٹ کمشنر خرم رحمن نے لاری اڈہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل اے سی خرم رحمن جدون نے لاری اڈہ میں پیشی کیلئے آنے والے شخص پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈی سی مانسہرہ کی ہدایت پر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف ٹیکسی گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی چیکنگ اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی سٹینڈوں کے خلاف کارروائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن میں لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ٹیکسی سٹینڈ پر موجود گاڑیوں پر خصوصی نگاہ رکھے گی اور کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں