بورڈ آف ریونیو نے فرخ جدون کو کلکٹر سی پیک تعینات کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 14:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بورڈ آف ریونیو نے فرخ جدون کو کلکٹر سی پیک تعینات کر دیا گیا۔ وہ مانسہرہ سے تھاکوٹ تک کے سی پیک حصہ کے کلکٹر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت کی روشنی میں چیف بورڈ آف ریونیو نے سابق تحصیلدار مانسہرہ فرخ جدون کو کلکٹر سی پیک تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانہ پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فرخ جدون کی تعیناتی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں