ایگریکلچرل ٹورازم کے فروغ اور آگاہی سے متعلق طالبات کو ٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شنکیاری کا دورہ کرایا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:37

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا میں ایگریکلچرل ٹورازم کے فروغ اور اس سے آگاہی سے متعلق گورنمنٹ سکول کی طالبات کو قومی ٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شنکیاری کا دورہ کرایا گیا۔ تعلیمی دورہ کا انعقاد ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے تعاون اور ٹیک ویلی ایبٹ آباد کے ساتھ باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اس دوران ڈائریکٹر ٹی اینڈ ہائی ویلیو کارپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شنکیاری فرخ سیر حامد نے گورنمنٹ گرلز سکول نواں شہر ایبٹ آباد کی طالبات کو پہلے بریفنگ دی جبکہ اس کے بعد طالبات نے آگاہی واک بھی کی۔

اس موقع پر طالبات کو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں موجود کالی چائے سمیت قہوہ چائے کے باغات، مانسہرہ میں کامیاب تجربہ کرنے والے کی وی پھل، امردوز، زیتون اور زعفران سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کے باغات کی سیر کرائی گئی، ان کے اگانے کے طریقہ کار، ان کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کیلئے سپرے اور اپنے گھروں میں کچن باغبانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فرح سیر حامد نے کہا کہ ریسرچ سنٹر میں چائے کی مختلف اقسام پر ریسرچ کی جاتی ہے، پاکستان دنیا میں چائے کی پیداوار کرنے والا تیسرا ملک ہے، اگر کسانوں میں چائے کے باغات سے متعلق آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جائے تو کم سرمایہ میں زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں