ْدفتر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ملازمین بلاروک ٹوک رابطہ کر سکتے ہیں،سردار آفتاب احمد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر مانسہرہ سردار آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ملازمین اپنے مسائل کے حل کیلئے بلاروک ٹوک ان سے مل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت سمیت تمام سرکاری ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، پنشن کیسز اور بقایا جات کے بل، جی پی فنڈ بلز سمیت جی پی فنڈ بیلنس شیٹ کا اجراء سمیت تمام کام بروقت مکمل کئے جائیں گے، متعلقہ محکمہ جات تمام کیسز اچھی طرح تیار کریں تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو، پنشن سمیت یہاں کام کیلئے آنے وقت تمام افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہم لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے یہاں بیٹھے ہیں، کوئی بھی شخص اپنے کام کے سلسلہ میں بلاک روک ٹوک ان سے مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں