بالاکوٹ میں بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو شنکیاری سے گرفتار کر لیا گیا

پیر 17 دسمبر 2018 14:40

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالاکوٹ شاہوتر میں بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو شنکیاری سے گرفتار کرلیا گیا، قاتل مہر دل بہن کو قتل کرنے کے بعد اپنے بہنوئی کے گھر خان ڈھیری مکڑہا آ گیا تھا، ملزم کو شنکیاری پولیس نے بالاکوٹ پولیس کے حوالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بالاکوٹ کی حدود شاہو ہوتر نامی گائوں میں مہر دل ولد مسکین نے گھر میں کام کاج میں مصروف اپنی سگی بہن مسماة (ج) کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو کر تھانہ شنکیاری کی حدود خان ڈھیری مکڑہا میں اپنے بہنوئی نور حسین کے گھر پہنچ گیا۔ شنکیاری پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم مہردل کو گرفتار کر کے اسے بالاکوٹ پولیس کے حوالہ کر دیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں