ایڈیشل محرر تھانہ بفہ کی تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:32

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ایڈیشل محرر تھانہ بفہ کی تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بفہ میں تعینات ایڈیشنل محرر ساجد کی تین سالہ بچی سعدیہ فراز دھڑمنگ ڈھوڈیال میں نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

بچی والد کے ہمراہ اپنی نانی کے گھر گئی ہوئی تھی اور گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گائوں گراں تھلی جبوڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں