اوگی، دادی کے جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والا نوجوان ڈمپر کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا

جمعرات 31 جنوری 2019 15:17

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) دادی کے جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والا نوجوان ڈمپر کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا، گاڑی میں ساتھ بیٹھے دو ساتھی واقعہ میں زخمی ہوگئے، ایک گھر میں دو جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاجی موسیٰ خان کی والدہ طبی موت سے جاں بحق ہو گئی تھی، اس کی فوتگی کی خبر ندیم ولد ایاز جو اسلام آباد میں زیر تعلیم تھا، کو دی گئی، وہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی کے ذریعہ اوگی ملوکڑہ آ رہا تھا کہ ڈمپر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ اس کی میت اوگی ملوکڑہ پہنچا دی گئی جہاں دادی پوتے کی ایک ہی جگہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں