بٹیڑہ پولیس کا مفروروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن، اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والا ملزم معہ اسلحہ گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 11:11

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ کی زیر نگرانی مفروروں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والا ملزم معہ اسلحہ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حبیب الرحمن خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او بٹیڑہ کیڈٹ زرین تاج خان نے ہمراہ نفری مداخیل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے تحت اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کی جس میں متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اور مفروروں کو پناہ دینے والے ملزم سردار خان کو گرفتار کر کے اس سے ایک عدد کلاشنکوف اور 30 عدد کارتوس اور تین عدد میگزین برآمدکر لیں جس کے خلاف تھانہ بٹیڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں