اے سی اوگی کی پھام گلی میں کارروائی، نامکمل کاغذات پر میڈیکل سٹور سیل کر دیا

پیر 17 جون 2019 14:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) اے سی اوگی بابر خان تنولی نے پھام گلی میں کارروائی کر کے نامکمل کاغذات پر میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا، دلبوڑی بازار کے معائنہ کر کے وہاں تمام دکانوں پر ماحول دوست شاپنگ بیگز کی موجودگی پر ان کی ستائش کی۔

(جاری ہے)

اے سی بابر خان تنولی گذشتہ روز پھام گلی گئے اور وہاں ایک کلینک پر اچانک چھاپہ مار جہاں کاغذات مکمل نہ ہونے پر کلینک سیل کر دیا۔ بعد ازان اے سی نے دلبوڑی بازار کا دورہ کیا جہاں تاجروں کو صفائی یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ اس دوران تمام دکانوں پر سودا سلف کیلئے ماحول دوست شاپنگ بیگز موجود پائے گئے جس پر اے سی نے اطمینان کا اظہار کیا اور دکانداروں کی ستائش بھی کی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں