اوگی، منشیات اپیل کی معیاد ختم ہونے پر بھاری مقدار میں منشیات کو نذر آتش

جمعرات 4 جولائی 2019 14:52

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) اوگی میں منشیات اپیل کی معیاد ختم ہونے پر بھاری مقدار میں منشیات کو نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج تورغر نجیب الحق نے ڈی ایس پی سرکل اوگی ابرار خان، محرر تھانہ اوگی رشید خان اور محرر دربند اکرم سمیت دیگر افراد کی موجودگی میں بھاری مقدار میں شراب کے بڑے ذخیرہ کو آگ لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے منشیات کے پیکٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور منشیات سے متعلق مکمل چھان بین کی۔ انہوں نے کہا کہ اس لعنت کے خاتمہ کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو حکومت اور پولیس کی مدد کرنی چاہئے، منشیات ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہے، عدم ثبوت کی بناء پر مجرم اکثر اوقات بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، منشیات کے مجرموں کیلئے خصوصی طور پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کرنی چاہئے تاکہ ایسے مجرم اپنے منطبی انجام کو پہنچ سکیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں