پکھوال ، حافظ قرآن کو قتل کرنے والے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل

ہفتہ 24 اگست 2019 12:52

پکھوال ،  حافظ قرآن کو قتل کرنے والے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) مانسہرہ کے علاقہ پکھوال میں میجر ایوب سڑک پر حافظ قرآن کو قتل کرنے والے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 7 روز قبل دانیال نامی حافظ قرآن کو مشتاق نامی شخص نے نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا تاہم ملزم واقعہ کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ لواحقین کے احتجاج کی دھمکی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں