موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والا تاجر انتقال کر گیا

پیر 18 نومبر 2019 14:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) مانسہرہ میں موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والا تاجر ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایبٹ آباد روڈ کے تاجر حبیب دکان کا سامان لانے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہو گیا۔ زخمی تاجر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اپر چنئی میں ادا کی گئی جس میں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں