مشن رسالت کانفرنس نفاذ شریعت کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہو گی، حافظ یاسر شاہ ترمذی

پیر 18 نومبر 2019 14:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) توحید والسنت ضلع مانسہرہ کے امیر حافظ یاسر علی شاہ ترمذی نے کہا ہے کہ مشن رسالت کانفرنس نفاذ شریعت کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہو گی، امت مسلمہ اس وقت زوال کا شکار اس لئے ہے کہ ہم نے قرآن و سنت پر عمل چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اشاعت و توحید والسنت اوگی کے زیراہتمام 24 نومبر کو منعقد ہونے والی مشن رسالت کانفرنس نفاذ شریعت کیلئے بڑی اہمیت کی حامل کانفرنس ہو گی، اسلام سے دوری کے باعث ہم دنیا بھر میں رسوا ہو رہے ہیں، صیہونی طاقتیں چن چن کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں، مسلمان کو مسلمان سے لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج بھی الله کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلمان کو اپنا کھویا ہوا مقام نہ ملے، حضور کی زندگی کا ہر گوشہ ہم سب کیلئے نجات کا ذریعہ ہے، امت آج سے ہی اگر احکامات الہٰی اور سنت رسول پر عمل پیرا ہو جائے تو وہی قیادت اور امامت دوبارہ ملنے میں ہمیں دیر نہیں لگے گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں