مانسہرہ میں ہیلمٹ کے استعمال بارے مہم زور و شور سے جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 15:26

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) مانسہرہ میں ہیلمٹ کے استعمال بارے مہم زور و شور سے جاری ہے، مہم کے مطابق مانسہرہ بھر میں موجود پٹرول پمپ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کسی ایسے موٹر سائیکل سوار کو فیول نہ دیں جو بنا ہیلمٹ کے ہو، مانسہرہ ٹریفک پولیس نے اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہیلمٹ پہنائو مہم شروع کر رکھی ہے جس میں بناء ہیلمٹ سواروں کے موٹر سائیکل بغیر چالان کے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سوار کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ ہیلمٹ خرید لائے جس کا باقاعدہ نشان لگا کر اندراج کر کے اس کا موٹر سائیکل واگذار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں