ْبھیرکنڈ میں اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی

پیر 17 فروری 2020 15:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) مانسہرہ کے دور افتادہ علاقہ بھیرکنڈ میں اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ خاکی میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کی صبح بھیرکنڈ کے مقام پر دو گروپوں میں تصاد م کے دوران فائرنگ سے پرویز ولد ولی الرحمن جاں بحق جبکہ باب بیٹا شاہنواز اور غلام مرتضیٰ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول اور زخمیوں کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ خاکی میں باپ بیٹوں وقاص، اشفاق سجاد پسران سرفراز اور سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں