مانسہرہ، بھیرکنڈ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، بیالیس سالہ شخص قتل، دو زخمی

پیر 17 فروری 2020 16:23

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) تھانہ خاکی کی حدود میں واقع گاؤں بھیرکنڈ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا میں 42 سالہ شخص فائرنگ سے قتل جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والے شخص کا نام پرویز جبکہ زخمیوں میں غلام مرتضیٰ اور شاہنواز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول زخمیوں کے ہمراہ متنازعہ زمین پر موجود تھا جہاں ملزمان اشفاق، وقاص، سجاد اور سرفراز نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں