ْبالاکوٹ کے علاقہ الاڑی میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

بدھ 19 فروری 2020 11:35

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) بالاکوٹ کے گائوں الاڑی میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی افراد نے کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گڑھی حبیب الله سے الاڑی جانے والی مسافر جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہر کر کھائی میں گر گئی جس سے گاڑی میں خاتون مسافر زوجہ ممتاج اور محمد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ باقی چار مسافر زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے کھائی سے نکال کر کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں