مانسہرہ کے علاقہ چٹی گٹی گاندھیاں میں ہندو برادری سالانہ تہوار شیواتری 21 فروری کو منائے گی

بدھ 19 فروری 2020 16:42

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ہندو برادری اپنا سالانہ تہوار 21 فروری کو شہواتری منا رہی ہے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شیواتری تہوار میں شرکت کرنے کیلئے بڑی تعداد میں یاتری اندرون ملک سے تشریف لائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سیکورٹی سنبھالنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ چٹی گٹی گاندھیاں میں ہندو یاتری ہر سال سالانہ تہوار شیواتری مناتے ہیں۔

اس موقع پر شیومندر گاندھیاں چٹی گٹی کے پنڈت درشنم لال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوجا کی اس تقریبات میں ہندو اقلیت کے صدر ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار اور اقلیتوں کے ایم پی اے وزیر دادہ سمیت اندرون ملک سے اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔ درشن لعل نے بتایا کہ تہوار کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں