بالاکوٹ کی مقامی عدالت نے ولی الرحمن قتل کیس میں تینوں نامزد ملزمان کو جیل بھیج دیا

بدھ 26 فروری 2020 11:17

بالاکوٹ کی مقامی عدالت نے ولی الرحمن قتل کیس میں تینوں نامزد ملزمان کو جیل بھیج دیا
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) بالاکوٹ کی مقامی عدالت نے ولی الرحمن قتل کیس میں تینوں نامزد ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی آفیسر ارشد خان کے مطابق چند روز قبل ست بنی بالاکوٹ میں ولی الرحمن نامی شخص کو ذبح کر دیا گیا تھا جس کی دعویداری مقتول کے بیٹے نے مقتول کے سگے بھائیوں سمیت تین افراد پر کی تھی جس پر تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور اہم شواہد بھی اکٹھے کر لئے ہیں۔ اس کیس میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے، بہت جلد اس کیس کی اصل صورتحال عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں