گاندھیاں کوتکے میں 26 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

جمعرات 4 جون 2020 16:34

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) مانسہرہ کے علاقہ گاندھیاں کوتکے میں 26 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ بفہ کی حدود گاندھیاں کوتکے میں 36 سالہ نوجوان عابد ولد خانی زمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ ورثاء کے مطابق عابد کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں، خودکشی کرنے والے نوجوان عابد ولد خانیزمان کو ان کے آبائی علاقہ گاندھیاں کوتکے میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں