برچھڑ چھجڑی سڑک سمیت حلقہ میں کوئی علاقہ سڑک پانی، صحت اور تعلیم کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، نوابزادہ فرید

منگل 7 جولائی 2020 16:21

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ کے چیئرمین نوابزادہ فرید نے کہا ہے کہ برچھڑ چھجڑی روڈ سمیت پی کے 33- میں کوئی علاقہ سڑک پانی، صحت اور تعلیم کی سہولیات سے ہرگز محروم نہیں رہے گا، ابتدائی طور پر اس سڑک کیلئے 25 لاکھ روپے مختص کئے ہیں، 25 لاکھ روپے مزید پر فنڈز کا جلد اجراء کر لیا جائے گا، یہ سڑک ٹنڈہ تک پختہ کر کے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو 25 لاکھ روپے کی لاگت سے برچھڑ چھجڑی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ویلج کونسل بیلیاں کے سابق نائب ناظم مولانا سعید الزمان، سید ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سعید الزمان نے فنڈ کی فراہمی پر رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید کا شکریہ ادا کیا اور سڑک کی پختگی کیلئے مزید فنڈز کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ ایم پی اے نوابزادہ فرید نے کہا کہ الیکشن میں جو بھی وعدے کئے انشاء الله ضرور پورے کئے جائیں گے، علاقہ کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد از جلد مکل کروانے کی کوشش کروں گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں