گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہزارہ یونیورسٹی کا بی ایس کا طالب علم دم توڑ گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ہزارہ یونیورسٹی کا بی ایس کا طالب علم ہسپتال میں دم توڑ گیا، وہ تقریباً ایک ماہ قبل جھگڑے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کے گائوں رغشوڑی سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان شاہ فہد ہزارہ یونیورسٹی بی ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل سمسٹر کا طالب علم تھا۔ نوجوان شاہ فہد گائوں میں باہمی جھگڑے کے دوران گولی کا شکار بنا تھا اور اسلام آباد کی ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ان کی موت کی خبر سے نہ صرف عزیز و اقارب بلکہ نوجوان طبقہ خصوصاً طلباء بہت غمزدہ ہوئے اور پورا علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں