بالاکوٹ میں ’’خوشیاں بانٹوں‘‘ کے زیراہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس

پیر 12 اکتوبر 2020 13:41

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : بالاکوٹ میں ’’خوشیاں بانٹوں‘‘ کے زیراہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خوشیاں بانٹوں کے منتظمین نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقہ کی فلاح و بہبود ہے اور ہم مستقبل میں بالاکوٹ میں کئی منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے سپیکر شبیر احمد سیالوی نے کہا کہ بالاکوٹ جیسے تاریخی شہر میں نظریہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، نوجوانوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شہیر احمد نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے نوجوان علاقہ اقبال کے نظریہ کو عملی طور پر اپنا کر زندگی کا آغاز کریں تاکہ ملک میں ایسی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جس کی تمنا ہمارے آباؤ اجداد نے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں