اسسٹنٹ کمشنر اور اے ایف سی کا کلگان موڑمانسہرہ سبزی منڈی کا دورہ، ریٹس چیک کئے

پیر 12 اکتوبر 2020 14:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جواد اور اے ایف سی سردار مروت نے کلگان موڑ کالج دورہا مانسہرہ میں سرکاری سبزی منڈی کا دورہ کر کے ریٹس چیک کئے۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے اپنی زیر نگرانی سبزی منڈی میں بولی کی کارروائی کو جاری کروایا اور کارروائی کی نگرانی کی اور سبزی و فروٹ وغیرہ کی قیمتوں کا بھی تعین کیا۔

مزید برآں صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ انہوں نے بائی پاس روڈ مانسہرہ میں واقع مختلف میرج ہالوں کا دورہ کر کے سینی ٹائزر اور ماسک سمیت ٹمپریچر گن اور تھرمل گن کو خصوطی طور پر چیک کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں