قبضہ گروپ نے بٹہ کنڈی میں محمد سلیمان کی اراضی پر قبضہ کر لیا، ڈی آئی جی سے انصاف کی فراہمی کی درخواست

بدھ 26 مئی 2021 12:49

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2021ء)قبضہ گروپ نے بٹہ کنڈی کے محمد سلیمان ولد ہدایت اللہ کی اراضی پر قبضہ کر لیا۔ متاثرہ شخص محمد سلیمان نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بٹہ کنڈی، مانسہرہ میں موجود اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے، یہ اراضی ہم نے فروخت ضرور کی تھی تاہم آج تک خریداروں امتیاز اور راشد نے ہمیں اراضی کے پیسے نہیں دیئے، امتیاز اور راشد نے  اپنے ساتھیوں کی مدد سے زمین پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور وہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ زمین کے پیسے دیئے جائیں یا میری اراضی مجھے واپس کی جائے۔ اس سلسلہ میں ڈی آئی جی ہزارہ جی میر ویس نیاز نے کو تحریری درخواست دی ہے جنہوں نے اسے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں