جوسچہ کی معروف کاروباری شخصیت سید مزمل شاہ کے بیٹےکیپٹن سید مبصر شاہ کی دعوت ولیمہ میں سیاسی شخصیات کی شرکت

پیر 23 اگست 2021 14:02

مانسہرہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2021ء) :جوسچہ کی معروف کاروباری شخصیت سید مزمل شاہ کے فرزند  اور صدر ایکشن کمیٹی جوسچہ بٹسنگرہ کے خالہ زاد بھائی کیپٹن سید مبصر شاہ کی دعوت ولیمہ سیاسی  شخصیات نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ ،  ٹی ایم او تحصیل بالاکوٹ سید سکندر منصور شاہ، تحصیلدار بالاکوٹ جمشید سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایکشن کمیٹی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سید احمد حسین شاہ سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد معاون خصوصی نے جلد جوسچہ سڑک کی پختگی کا کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں