مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے مکمل ہو گیا

جمعرات 2 ستمبر 2021 16:53

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2021ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان سواتی کی ہدایت پر خراڑ میرا، تکسر، کوٹکے، دھمن شریف، چٹہ بٹہ، ڈانڈے سر، ریڈھ، منڈھیار، عطر شیشہ، پھگلہ، جابہ اور تمباہ کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے مکمل ہو گیا۔ فیز 1 کیلئے سوئی گیس ٹیم نے سروے مکمل کر لیا ہے جبکہ دیگر علاقوں کیلئے بھی سروے کام زور و شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سروے مکمل ہونے کے بعد محکمہ سوئی گیس ان علاقوں میں پائپ لائنوں کی تنصیب کا کام شروع کر دے گا۔ رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان سواتی نے اس موقع پر بتایا کہ عنقریب ان علاقوں کے لوگوں کو سوئی گیس کی سہولت میسر آئے گی، ہماری حکومت مشکل اور دور دراز علاقوں کو بھی سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی ٹھیکوں میں کمیشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے، ہر کام میرٹ پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کا تمام تر فوکس مہنگائی پر قابو پانا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں