مانسہرہ پولیس کی کارروائی، شراب منتقل کرنے کی کوشش ناکام ، ایک شخص گرفتار، شراب برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:24

مانسہرہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) مانسہرہ پولیس نے  کارروائی کے دوران  شراب  منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1شخص کو گرفتار کر  کے شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حبیب الرحمن تنولی کی نگرانی میں این ای ٹی انچارج میرافگن کڑلال نے  مانسہرہ شراب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دوران تلاشی  گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی 270 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم  فیصل کو گرفتار کر لیا۔ میر افگن کڑلال نے  مانسہرہ این ای ٹی 8 روز قبل جوائن کی، ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں