مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، صالح محمد خان

پیر 16 اپریل 2018 15:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) رکن صوبائی اسمبلی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، نواز شریف کل بھی قومی ہیرو تھے اور آج بھی قومی ہیروہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کے مانسہرہ میں ہونے والے جلسہ میں عوام بھرپور طریقہ سے شمولیت کر کے یہ واضح کر دیں گے کہ کل بھی ہزارہ اور خیبر پختونخوا کے عوام نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں