حلقہ این ای14- سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عقیل درانی ضمانت پر رہا ہو گئے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:44

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) اوگی کے حلقہ این ای14- سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عقیل درانی ضمانت پر رہا ہو گئے، انہوں نے دوبارہ الیکشن مہم شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عقیل درانی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 14 کو اوگی پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر گرفتار کر لیا تھا، اوگی پولیس نے عقیل درانی کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا۔ قاضی طارق ایڈووکیٹ اور سید اختر حسین شاہ نے ملزم کی طرف سے کیس کی پیروی کی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اس کی ضمانت منظور کر لی۔ عقیل درانی نے کہا کہ مخالفین ان کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، جیت ہماری ہو گی کیونکہ عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں