آزاد امیدوار این اے 14 روشن زمان تنولی ایم ایم اے کے امیدوار مفتی کفایت الله کے حق میں دستبردار ہو گئے

بدھ 18 جولائی 2018 16:52

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے آزاد امیدوار روشن زمان تنولی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مفتی کفایت الله کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ دستبردار ہونے کا اعلان انہوںنے لساں نواب کے مقام پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علاقہ بھر کے بلدیاتی نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے جس کو دنیاوی مفادات، برادری ازم اور پارٹی بازی میں ضائع نہ کریں، اسلام، ملک و ملت کے دشمنوں اور فحاشی پھیلانے والوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں، مفتی کفایت الله عقیدہ ختم نبوت کے محافظ ناموس صحابہ و اہلبیت کا پاسبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 14 کے عوام اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ انشاء الله 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی کفایت الله نے روشن زمان تنولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام کی سر بلندی اور روشن مستقبل کیلئے دینی جماعتوں کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں