مانسہرہ ‘ شوہرنے بیو ی کو قتل کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 21:25

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) مانسہرہ میں شوہرنے آئے روز کے جھگڑوںسے تنگ آکر چھ بچوں کی ماںکو قتل کرڈالا ۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقہ ڈھوڈیال میں گھریلو نا چاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سلمیٰ بی بی کو قتل کرڈالا ۔

(جاری ہے)

مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی ۔ ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں