ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ویگن اونر یونین مانسہرہ کے منتخب عہدیداروں کی منظوری دیدی

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) مانسہرہ ویگن اونر یونین مانسہرہ کے منتخب عہدیداروں صدر جان عالم، جنرل سیکرٹری پرویز سواتی سمیت دیگر کی ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ نے منظوری دیدی۔ مذکورہ عہدیداران 13 جولائی 2018ء کو ہونے والے الیکشن کے بعد 2020ء تک دو سالوں کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

نو منتخب عہدیداروں نے ویگن اونرز اور ڈرائیوروں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کیا۔

اس سلسلہ میں ویگن اونر یونین مانسہرہ کے 13 جولائی 2018ء کو ہونے والے الیکشن جو دو سالوں کیلئے ہوئے تھے، میں صدر جان عالم گڈو، جنرل سیکرٹری محمد پرویز سواتی سمیت دیگر عہدیداروں کی ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ منظوری دیدی ہے۔ ادھر نو منتخب عہدیداران نے خدمت کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں