مانسہرہ میں لڑکے کا خواجہ سرا پر بدترین تشدد ،ْحالت خطرے سے باہر

اتوار 19 اگست 2018 19:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ضلع مانسہرہ میں ایک اور خواجہ سرا کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 19 اگست کو صبح تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا ،ْپولیس نے بلال نامی ملزم اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 337 ایف وی / 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اب تک کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا سمیرا نے اپنے فلیٹ میں قیام کیا ہوا تھا کہ اس دوران بلال نامی شخص اپنے چچا کے ہمراہ اس گھر میں داخل ہوا اور خواجہ سرا کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار خواجہ سرا کے گھر پہنچے اور اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ خواجہ سرا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں