مانسہرہ ،ْدوران اسمبلی لوہیکا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا ،ْٹیچر اور3 طلبا جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی ،ْپانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے ،ْ لاشیں لواحقین کے حوالے

منگل 18 ستمبر 2018 13:49

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک استاد اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ اس دوران جھنڈے کی ڈور پول سے نکل گئی، ڈور کو لگانے کیلئے پول اتار کر دوبارہ نصب کیا جا رہا تھا کہ وہ گر کر اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا ،ْکرنٹ اتنا شدید تھا کہ اس سے ایک استاد اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی ،ْ طلبا کی عمریں 10 سے 13 برس کے درمیان تھیں ،ْواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں