ٹی ایم اے مانسہرہ کی سیل شدہ دکانات کرائے کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد کھول دی گئیں

منگل 18 ستمبر 2018 17:45

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ٹی ایم اے مانسہرہ کی سیل شدہ دکانات کرائے کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد کھول دی گئیں۔ سات روز تک 30 سے زائد دکانات ٹی ایم اے مانسہرہ نے سیل کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ شام انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان دکاندات کے کرایوں میں اضافہ سے متعلق مذاکرات ہوئے جس میں معاملات طے پانے کے بعد ٹی ایم اے نے دکانوں کے کرائے میں اضافہ کی یقین دہانی کے بعد دکانات کھول دیں۔ عوامی حلقوں نے بھی تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں