کیوائی کے نجی سکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ٹیچر سمیت تین طلباء جاں بحق ہو گئے

منگل 18 ستمبر 2018 18:04

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) مانسہرہ کے علاقہ کیوائی کے ایک نجی سکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ٹیچر سمیت تین طلباء جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیچر اور طلباء اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ وہ وہاں لٹکنے والے بجلی کے تار سے پائپ ٹکرا گیا۔ کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور تین طلباء موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں