ناران کے مقام پر 3سالہ بچی دریامیں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 19 ستمبر 2018 17:58

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) سیاحتی مقام ناران کے مقام پر 3سالہ معصوم بچی دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، نعش برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناراں کے رہائشی مقامی شخص نزاکت حسین کی تین سالہ بیٹی نور العین فاطمہ دریائے کنہار میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی، معصوم نور العین فاطمہ کی نعش برآمد کر لی گئی۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سیاحتی مقام ناراں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ مقامی افراد نے حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 09-18/--45

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں