پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،

بھارت کو بالآخر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا، حافظ سجاد احمد

پیر 24 ستمبر 2018 16:21

ْ مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ایوان تجارت اوگی کے نائب صدر حافظ سجاد احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہماری بہادر مسلح افواج سے پاکستان کے عوام کا مورال بھی بلند ہے اور جو کوئی بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جتنے پینترے بدل دے اسے بالآخر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی عرصہ سے پاکستان اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ان کی ساری سازشوں کو ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں بے نقاب کریں گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں