مانسہرہ، بچائو کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) مانسہرہ میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی سے بچائو کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا، ، فوک سپرے نہ کرنے کے باعث مرض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اب تک بیشتر افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے جو مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریض خوار ہو رہے ہیں اور محکمہ صحت نے تاحال عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے عملی کام نہیں کئے، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ شہریوں میں ڈینگی کے مرض سے بچنے کیلئے تحریری پمفلٹ تقسیم کرنے کے علاوہ جگہ جگہ فوگ سپرے کیا جائے تاکہ اس مرض سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں