جمعیت علماء اسلام نے ہزارہ ڈویژن کے 8 اضلاع کیلئے نظماء انتخابات کا اعلان کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام نے ہزارہ ڈویژن کے 8 اضلاع کیلئے نظماء انتخابات کا اعلان کر دیا۔ مولانا عبدالقدیر کو مانسہرہ جبکہ گل زمین خان کو ایبٹ آباد کا ضلعی ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام (ف) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمود نے ہزارہ ڈویژن کے آٹھ اضلاع کیلئے ضلعی ناظمین انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالباقی ضلعی ناظم انتخاب ہری پور، گل زمین خان ناظم انتخاب ایبٹ آباد، مولانا عبدالقدیر ضلع ناظم مانسہرہ، قاری خطیب احمد ضلع تورغر، مفتی محمد شفیع ضلع بٹگرام، مولانا ہمایوں پٹن کوہستان، مولانا محمد انور پالس کوہستان اور مولانا عبدالوارث کو ضلع اپر کوہستان کا ناظم انتخاب کر دیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں