ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ نے سانحہ کیوائی میں گرفتار پرنسپل سید مجاہد حسین شاہ کی ضمانت منظور کر لی

بدھ 26 ستمبر 2018 16:45

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ کی عدالت نے سانحہ کیوائی میں گرفتار الخدمت فائونڈیشن سکول کیوائی کے پرنسپل سید مجاہد حسین شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سکول میں پرچم کشائی کے دوران کرنٹ لگنے سے تین طلباء اور ایک معلم جان کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد تھانہ بالاکوٹ میں سکول پرنسپل سید مجاہد حسین شاہ اور ایس ڈی او واپڈا منصور احمد کے خلاف زیر دفعہ 322 کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے پرنسپل سید مجاہد حسین شاہ کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ منصور احمد نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ کی عدالت نے گرفتار ہونے والے پرنسپل سید مجاہد حسین شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں